آج ہم بات کریں گے ایک ایسے قیمتی خزانے کے بارے میں جس کے مل جانے سے انسان کی آدھی آخرت دنیا میں ہی بن جاتی ہے اور باقی آدھی آخرت بنانے کیلئے انسان کو محنت کرنا ہوگی.
دوستو! ہم سب جانتے ہیں کہ اگر ہم میں سےکسی کو ایک ایسے قیمتی خزانے کا علم ہو جائے جس سے ہمیں سب سے زیادہ نفع حاصل ہوسکتا ہو تو ہم اس قیمتی خزانے کو حاصل کرنے کیلئے اپنی ساری صلاحیتیں لگا دیتے ہیں اور پوری کوشش کرتے ہیں اس خزانے کو حاصل کرنے کی.
دوستو! ایک خزانہ ایسا ہے جس کو حاصل کرنے کے بعد انسان کو دنیا کی دولت، اورپیسہ ملتا ہے اور اس دولت کو آپ صرف اس وقت تک استعمال کر سکتے ہیں جب تک آپ زندہ ہیں، آپ کے مرنے کے بعد اس دولت سے آپ کو کوئی نفع حاصل نہیں ہوگا لیکن پھربھی انسان اس دولت کو حاصل کرنے کے لئے ساری زندگی محنت کرتا رہتا ہے.
نوٹ: دنیا کی دولت میں سے جتنا حصہ آپ نے الله تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا ہوگا اس کا اجروثواب اور نفع انسان کو الله تعالیٰ ضرور دے گا (
انشاء اللہ).
دوستو! ایک قیمتی خزانہ ایسا ہے جس کوحاصل کر لینے کے بعد انسان کی آدھی آخرت دنیا میں ہی بن جاتی ہے.
لیکن انتہائی بدقسمتی اور جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے کہ آج ہمارے معاشرے میں اس قیمتی خزانے کو حاصل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتا... نہ عورتیں اور نہ مرد.
وہ قیمتی خزانہ ہے کیا؟؟
دوستو! وہ قیمتی خزانہ "ایک نیک بیوی ہے".
دوستو! جس انسان کو دنیا میں ایک نیک بیوی مل گئی اس انسان کی آدھی آخرت دنیا میں ہی بن جاتی ہے. اور باقی آدھی آخرت بنانے کیلئے انسان کو محنت کرنا ہوگی.
ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد
ﷺ کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ
دنیا کی سب سے بڑی دولت انسان کو نیک بیوی کا مل جانا ہے.
ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد
ﷺ کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ
” دنیا فائدہ اٹھانے کی چیز ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی چیزنیک بیوی ہے“.
ایک اور حدیث میں
ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد
ﷺ کا ارشاد مبارک ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ عورتوں سے چار باتوں کی وجہ سے شادی (نکاح) کیا جاتا ہے.
1) عورت کی دولت کو دیکھ کر.
2) عورت کی خاندان اور حسب نسب کو دیکھ کر.
3) عورت کے حسن و جمال اور خوبصورتی کو دیکھ کر.
4) عورت کے دین کو دیکھ کر، اور عورت کا الله تعالیٰ سے تعلق کتنا مظبوط ہے، عورت کا آخرت سے تعلق کتنا مظبوط ہے یہ دیکھ کر.
پس تم دین دار عورت سے شادی کر کے کامیاب ہو جاؤ. (ابو داوود: 2047)
تو دوستو! جب شادی کا ارادہ کریں تو ہمیشہ دین دار لڑکی / عورت کا ہی انتخاب کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے پاس دولت ہے یا نہیں...
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لڑکی میں حسن و جمال ، خوبصورتی کم ہے یا زیادہ...
لڑکی کا خاندان امیر ہے یا غریب... ان میں سے لڑکی میں کسی بات کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا.
لیکن لڑکی دین دار ہے یا نہیں اس سے فرق پڑتا ہے اور بہت فرق پڑتا ہے، لہٰذا
رشتہ / شادی کرتے وقت سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ جس سے رشتہ کیا جا رہا ہے وہ دین دار ہے کہ نہیں.
اگر لڑکی دین دار ہے تو اس سے شادی (نکاح) کر لینا چاہیے.
اس لئے کہ یہ دین دار لڑکی چاہے تعلیم میں کم پڑھی لکھی ہی کوکیوں نہ ہو یہ ہمارے معاشرے کی دوسری لڑکیوں کی طرح نہیں ہو گی.
اس دین دار لڑکی کی سوچ ، احساسات ، جذبات ، خواہشات اور عادات دوسری لڑکیوں کی طرح نہیں ہونگی.
اس دین دار لڑکی کی سوچ اور خواہشات کبھی بھی دنیا کے گرد نہیں گھوم سکتیں.
یہی وجہ ہے کہ ایک نیک لڑکی اور نیک بیوی جس انسان کو مل جاتی ہے اس کی آدھی آخرت دنیا میں ہی بن جاتی ہے.
تو دوستو! شادی کرتے وقت میں بھی اور آپ بھی ہم سب اس بات کا خیال رکھیں اور اپنے
پیارے نبی حضرت محمّد
ﷺ کی سنت کی پیروی کرتے ہوۓ شادی کرتے وقت صرف دین دار لڑکی کا ہی انتخاب کریں تا کہ ہم دنیا اور آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی میں کامیاب ہو جائیں.
===== ========== ========



Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!