READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

Aik parinda, aik aasmaan or hum

Aik parinda, aik aasmaan or hum


ایک  پرندہ ، ایک آسمان اور ہم 


دیکھنے میں تو یہ ایک چھوٹا سا جملہ ہے لیکن آج ہم اس چھوٹے سے جملے کے پیچھے چھپی ایک بہت بڑی حقیقت کو آپ کی سامنے رکھنےجا رہے ہیں جسے سمجھنا ہر انسان کیلئے نہایت ضروری ہے.


آج ہم بات کریں گے آخرت کی زندگی کے متعلق کہ آخرت کی زندگی کتنے سالوں اور کتنی صدیوں پر محیط ہے اور کیا کبھی ایسا دن آسکتا ہے کہ جب آخرت کی زندگی ختم ہو جائے گی؟


دوستو! امام غزالی (رحمة الله‎‎) کے نام سے ہرمسلمان واقف ہے کہ الله تعالیٰ کے ہاں ان کا کتنا اونچا مقام تھا، وہ الله کے بہت بڑے ولی (دوست) تھے.



آخرت کی زندگی کے بارے میں امام غزالی (رحمة الله‎‎) نے ایک پرندے اور ایک آسمان کی مثال بیان کرتے ہوۓ ہمیں حقیقی بات سمجھانے کی کوشش کی اور فرمایا کہ زمین اور آسمان کے درمیان جتنی Space (جگہ) ہے اُس ساری جگہ کو گندم کے دانوں سے بھر دو.


نوٹ: زمین اور آسمان کے درمیان کتنی جگہ ہے اُس کا علم صرف الله ہی کے پاس ہے. 


امام غزالی (رحمة الله‎‎) نے ارشاد فرمایا اُس ساری جگا کو گندم کے دانوں سے بھر دو اور پھر ایک پرندہ اڑتا ہوا گندم کے دانوں کے پاس پہنچے اور اپنی چونچ سے گندم کا ایک دانہ اٹھا لے اور اڑتا ہوا واپس چلا جائے اور اس دوران وقت گزرتا رہے اور کرتے کرتے ایک ہزار سال گزر جائیں اور پھر دوبارہ وہی پرندہ ایک ہزار سال گزارنے کے بعد واپس آیے اور پھر سے گندم کا ایک دانہ اپنی چونچ میں لے کر اڑتا ہوا واپس چلا جائے.


اور اسی طرح وہ پرندہ ایک ہزار سال کے بعد آتا رہے اور گندم کا ایک دانہ اٹھا کر لے جاتا رہے توامام غزالی (رحمة الله‎‎) نے ارشاد فرمایا کہ ایک دن ایسا ضرور آۓ گا کہ زمین اور آسمان کے درمیان کی جگہ تو خالی ہو جائے گی اور ساری کی ساری گندم ختم ہو جائے گی لیکن آخرت کی زندگی کبھی ختم نہیں ہوگی.


تو دوستو! اس بات کو ہم نے اپنے دل و دماغ میں بٹھانا ہے کہ آخرت کی زندگی کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی ہے اور دنیا کی زندگی چند صبحوں اور چند شاموں پر مشتمل ہے.


پیارے دوستو! اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کے لئے اتنی محنت کریں جتنا اس دنیا میں رہنا ہے اور آخرت کے لئے ہم اتنی محنت کریں جتنا ہم نے آخرت میں جا کر رہنا ہے.



اپنی رائے کا اظہار نیچے COMMENT BOX میں کیجئے. (شکریہ)



===========================================

Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post