READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

NEWS ABOUT ABLUTION: Wazu k kon kon se important faraiz hain?

NEWS ABOUT ABLUTION: Wazu k kon kon se important faraiz hain?


ہمارا آج کا جو Topic ہے وہ انتہائی اہم ہے اور وہ ہے"وضو کے کون کون سے اہم فرائض ہیں؟"


ممکن ہے کہ آپ کو یہ Topic بہت Simple لگے لیکن کچھ ہی دیرمیں جیسے جیسے آپ اس آرٹیکل کو پڑھتے جائیں گے تو آپ کو سمجھ آنے لگے گا کہ اس Simple Topic کے بارے میں لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور یہ Topic کتنا اہم ہے.


پیارے دوستو! وضو کا عمل اتنا اہم ہے کہ جب ہم قرآن پاک پڑھنے کا ارادہ کرتے ہیں تو پہلے وضو کرنا شرط ہے.


اور جب ہم نماز پڑھنے کا ارادہ کرتے ہیں تو پہلے وضو کرنا شرط ہے... وضو کے بغیر نہ نماز پڑھی جا سکتی ہے اور نہ ہی قرآن پاک کو ہاتھ سے چھوا جا سکتا ہے.


دوستو! کچھ مہینے پہلے کی بات ہے میری اپنے ایک عزیز اور دوست سے ملاقات ہوئی ایک موقع پر اور ہم دونوں کافی دیر محو گفتگو رہے اور اس طرح بات ہوتے ہوتے وضو کے فرائض پر پہنچی کہ وضو کے کون کون سے فرائض ہیں جن کو کیے بغیر وضو نہیں ہوتا؟


میرے دوست نے وضو کے فرائض مجھے بتانا شروع کیے اور اس نے مجھے بتایا کے وضو کر چار فرض ہیں (یہ بلکل ٹھیک بتایا اس نے کہ وضو کے 4 فرض ہیں).


پھر اس نے مجھے بتایا کہ وضو کا پہلا فرض ہے: (١) منہ دھونا (٢) دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا (٣) دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملا کرسر کا مسح کرنا (٤) دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا.


میرے اس دوست نے 4 میں سے 3 فرائض درست بیان کئے اور ایک فرض غلط بتایا.  اس کی شادی ہوچکی ہے ، اس کے بچے ہیں لیکن وہ ابھی تک اسی ترتیب سے وضو کر رہا تھا کافی عرصہ سے.


پیارے دوستو! ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگوں کو یہ تو پتا ہے کہ وضو کے کتنے فرض ہیں لیکن یہ بات بہت سارے لوگوں کو ابھی تک نہیں معلوم کہ وضو کے کون کون سے فرائض ہیں؟  اور جب میں خود بھی اس تجربے سے گزرا تو مجھے خیال آیا کہ یہ بہت اہم Topic ہے اور اس پر آرٹیکل لکھنا نہایت ضروری ہے تا کہ جن ہمارے مسلمان بھائی ، بہنوں کو اس بارے میں درست علم نہیں ہے وہ ہمارے اس آرٹیکل کو پڑھ کر درست معلومات حاصل کر لیں.


درست معلومات یہ ہیں کہ وضو کے چار فرض ہیں اور وہ یہ ہیں (1) منہ دھونا (2) دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا (3) سیدھے ہاتھ کو پانی سے تر کر کے چوتھائی سر کا مسح کرنا (4) دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا 


دوستو! وضو کے 4 فرض اور 13 سنتیں ہیں اور جیسا اوپر ذکر کیا گیا کہ جب  میں نے اپنے ایک عزیز سے پوچھا اور اُس نے جو مجھے بتایا وہ یہ تھا کہ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو پانی سے تر کر کے پورے سر کر مسح کرنا وضو کے فرائض میں سے ہے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ وضو کی 13 سنتیں ہیں ان میں سے ایک سنت ہے فرض نہیں ہے.


فرض یہ ہے کہ آپ چوتھائی سر کا مسح کریں تب ہی آپ کا وضو درست ہوگا اور اگرآپ نے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو پانی سے تر کر کے پورے سر کا مسح کر لیا اور سیدے ہاتھ کی انگلیاں پانی سے تر کر کے چوتھائی سر کا مسح نہ کیا تو وضو نہیں ہوگا اور وضو نہیں ہوگا تو نماز نہیں ہوسکتی ، قرآن پاک کی تلاوت بھی نہیں ہوسکتی.


اس لیے وضو کرتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آپ نے چوتھائی سر کا مسح کیا ہے کہ نہیں کیوں کہ اس کے بغیر وضو نہیں ہوگا.


نوٹ: دونوں ہاتھ کی انگلیوں کو پانی سے تر کے پورے سر کا مسح کرنا بھی ضروری ہے لیکن یاد رہے کہ یہ عمل سنّت ہے....  فرض نہیں ہے، فرض یہ ہے کہ آپ چوتھائی سر کر مسح کریں جسکا طریقہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے آپ وہاں سے دیکھ کر اس پر عمل کر سکتے ہیں.


ہمارے معاشرے میں بہت سارے لوگ اس بات کو لے کر Confusion (الجھاؤ) کا شکار ہیں اور وضو کے دوران لوگ چوتھائی سر کا مسح نہیں کرتے کیوں کہ انھیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ فرض ہے اور اس کے بغیر وضو نہیں ہوتا.


پیارے دوستو! اس لئے اس Topic پر لکھنا بہت ضروری تھا اور مجھے یقین ہے کہ میرے اس آرٹیکل کو پڑھ کر آپ حضرات درست طریقے سے وضو کرنا سیکھ جائیں گے اوراپنی عبادات اور نماز کو احسن طریقے سے ادا کرنے والے بن جائیں گے.


کیونکہ جس انسان کی نماز جاندار ہوتی ہے اُس انسان کی زندگی بھی شاندار ہوتی ہے.



آپ کو ہمارا یہ آرٹیکل کیسا لگا؟   اپنی رائے کا اظہار نیچے COMMENT BOX میں ضرور کیجئے.

===========================

Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post