سعید انور نے الله تعالیٰ کے راستہ میں پہلی مرتبہ تین دن لگانے کے بعد کیا کہا تھا..؟
سعید انور، پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا ایک ایسا سنہرا نام جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا.
سعید انور نے انڈیا کے خلاف ایک ون ڈے میچ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 194 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے.
سعید انور نے اپنے کرکٹ کھیلنے کے زمانہ میں بہت سارے ورلڈ ریکارڈ بنائے.
سعید انور جب تک کرکٹ کے میدانوں میں رہے اپنی شاندار بلے بازی سے شائقین کے دل جیتتے رہے.
اور پھر یوں ہوا کہ کرکٹ چھوڑنے کے چند سال پہلے سعید انور کے دل کا رخ الله کی طرف پھرنے لگا اور جن کو الله نے ذریعہ بنایا ان میں مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کی دیگر ساتھی شامل ہیں.
دوستو! مایہ ناز بلے باز سعید انور نے جب پہلی مرتبہ الله تعالیٰ کے راستہ (دعوت و تبلیغ) میں تین دن لگائے اور اس کے بعد جب مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ہوئی.
توملاقات کی دوران مولانا طارق جمیل صاحب نے سعید انور سے پوچھا کہ الله کے راستے میں تین دن لگانے کی بعد آپ نے اپنے اندر کیا تبدیلی محسوس کی اور تین دن الله کے راستہ میں لگانے سے آپ نے کیا حاصل کیا؟
میرے پیارو! سعید انور نے جو کہا وہ صرف زبان الفاظ نہیں تھے بلکہ اس کے دل کے بول تھے... سعید انور نے کہا پہلے ہمارے شوق تھے کہ دنیا بن جائے ، پیسہ بن جائے ، گھر بن جائے اور دنیا کی عزت بن جائے.
اور الله کے راستہ (دعوت و تبلیغ) میں تین دن لگانے کے بعد اب یہ شوق ہیں کہ الله راضی ہو جائے، الله کے پیارے نبی حضرت محمّدﷺ راضی ہو جائیں اور آخرت بن جائے، قبرجنت کا باغ بن جائے.
دوستو! سعید انور نے کہا کہ الله کے راستہ میں تین دن لگانے سے ہمارے شوق بدل گئے.
میرے عزیزو! یہی میں نے اور آپ نے بھی کرنا ہے... اپنے شوق بدلنے ہیں.
جس انسان نے اپنے شوق بدل لئے اور دنیا کے شوق دل سے نکال کر پھینک دئیے اور آخرت کے اور جنت کے اور الله سے ملاقات کے اور پیارے نبی حضرت محمّدﷺ سے ملاقات کے شوق اپنے دل میں بسا لیے تو وہ انسان الله تعالیٰ کے بھیجے ہوئے دین اسلام پر عمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا. (
انشاء اللہ ).
اور اپنی دنیا کی زندگی اور آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کو سنوار لے گا. (انشاء اللہ).
تو دوستو! آج سے اپنے دل میں نیت کر لیں اپنے شوق بدلنے کی اور اس کے لیے محنت کرنا شروع کر دیں.
======= ========= ===== =====


Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!