جنّت میں جانے کے بعد بھی انسان کو کس بات کا افسوس ہوگا ؟
جنّت الله تعالیٰ نے ایک ایسی جگہ بنائی ہے جہاں پر جانے کے بعد انسان کو کسی چیز کا افسوس نہیں ہوگا ، اربوں.. کھربوں سال گزرتے چلے جایئں گے، نہ پھر کبھی موت آئے اور نہ ہی انسان کو کسی چیز کا افسوس ہوگا.
لیکن ایک بات ایسی ہے جس کا انسان کو جنت میں جانے کے بعد بھی افسوس ہوگا اور انسان اس بات کی حسرت کرے گا کہ... کاش میں دنیا میں یہ کام کر لیتا .
وہ کون سی بات ہے؟
اس بارے میں ہمارے پیارے نبی حضرت
محمدﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ
دنیا میں انسان نے جو زندگی گزاری ہوگی اس زندگی کی وہ گھڑیاں اور وہ لمحات جو دنیا میں الله تعالیٰ کے ذکر کے بغیر گزر گئے ہوں گے ... یہ وہ لمحات ہیں دوستو! جن کا انسان کو جنت میں جانے کی بعد بھی افسوس ہوگا اور حسرت ہوگی کہ کاش میں دنیا میں زندگی کی یہ گھڑیاں بھی ضائع نہ کرتا تو آج میں جنّت کی اور بھی اونچے درجوں پر ہوتا.
تو دوستو ! یہ زندگی جو الله تعالیٰ نے ہمیں دی ہے اس کی ایک ایک سانس ، ایک ایک گھڑی ، ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے، زندگی کے ان قیمتی لمحات کو الله تعالیٰ کے ذکر میں اور
پیارے نبی حضرتمحمدﷺ کے ذکر میں گزارئیے تاکہ آپ ، میں اور ہم سب جنّت کے اونچے سے اونچے بالاخانوں میں رہنے والے بن جائیں.
========= ====== ===== =======


Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!