READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

Pakistan main aurton ki azadi k peechay maqsad kya hai?

Pakistan main aurton ki azadi k peechay maqsad kya hai?


مغرب کی دنیا کا اور مغربی طاقتوں کا مقصد کیا ہے پاکستان میں عورتوں کی آزادی کی پیچھے ؟

باہر کی دنیا کی شیطانی طاقتیں کیوں یہ چاہتی ہے کہ پاکستان میں بھی عورتیں اسی طرح آزاد ہوں جس طرح مغربی دنیا میں عورتیں آزاد ہیں؟

دوستو! الله تعالیٰ نے عورت کو ہرکام سے فارغ کر کے گھر کے اندر رہنے کو کہا ہے.
اور الله تعالیٰ نے عورت کے ذمہ صرف ایک کام رکھا ہے وہ یہ کہ عورت گھر پر رہ کر ایک نسل تیار کرے .

عورت کے ذمہ الله تعالیٰ نے یہ کام لگایا تھا کہ گھر میں رہ کر بچوں کہ ذھن کو ایک صحیح رخ پر ڈالے، عورت کی ذمہ یہ کام تھا بچوں کے دل اور دماغ کی اندر آخرت کو اتارے.

عورت کے ذمہ الله تعالیٰ نے یہ کام لگایا تھا کہ بچوں کی پیدائش سے لے کرشروع کے 15، 16 سال جو ہوتے ہیں ان میں عورت بچوں کے دل اور دماغ کی اندر آخرت کی محبت اور پیارے نبی حضرت 

محمدﷺ کی پیاری زندگی کو سمجھانے 

کی کوشش کرے.


عورت کے ذمہ الله تعالیٰ نے یہ کام لگایا تھا کہ  پیارے نبی حضرت 

محمدﷺ

کے اخلاق اپنی اولاد کے اندر اتارنے کے لئے محنت کرتی رہے.


عورت کے ذمہ الله تعالیٰ نے یہ کام لگایا تھا کہ شروع کے 15، 16 سال جو ہوتے ہیں
بچے کے ان میں عورت بچوں کے اندر الله تعالیٰ کی اور پیارے نبی حضرت 

محمدﷺ کی محبت ڈالنے کے لئے پوری توجہ کے ساتھ محنت کرتی

رہے.


 صحابہ کرام (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی پیاری زندگی کے واقعات عورت کے ذمہ تھا کہ وہ شروع کے 15، 16 سال اپنی اولاد کو بتاتی رہے اور بار بار بتاتی رہے، اور 
شروع کے 15، 16 سال یہ سارے واقعات اپنی اولاد کے اندر اس قدر منتقل کر دے کہ جب وہ بچہ 15، 16 سال کی عمر تک پہنچے گا تو اس بچہ کے دل اور دماغ اور اس کے خون کے ایک ایک قطرے میں ایمان کا نور اور ایمان کی چاشنی اور لذت بھر چکی ہو گی اس ماں کی محنت کی وجہ سے جو اس نے اپنے بچے پر کی تھی.

دوستو! بچے کی پیدائش کے بعد شروع کے 15، 16 سال جو ہوتے ہیں یہی وہ ٹائم ہوتا ہے جس میں بچے کی بنیاد بنانی ہے اور اسی بات کو آج کل والدین نہیں سمجھ رہے.

Pakistan main aurton ki azadi k peechay maqsad kya hai?


تو دوستو!  اسی لئے جو مغربی دنیا میں اسلام دشمن طاقتیں ہیں وہ مختلف طریقوں سے مسلمان مردوں اور عورتوں کی سوچ اورذھن کوبدلنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز نوجوان لڑکیاں ہیں اس لئے کہ لڑکی نے آگے چل کر ایک عورت بننا ہوتا ہے اور ایک ماں بننا ہوتا ہے اور نسل کو تیار کرنا ہوتا ہے.

دوستو! مسلمان مردوں اور عورتوں کی ذھن سازی کے منصوبے پر کام دو سال اور تین سو سال پہلے شروع ہوا تھا۔


لارڈ مکالے سابق برطانوی سکریٹری جو کہ مغربی دنیا کا ایک اتحادی تھا ، اس نے اپنی کابینہ کے ممبران کو اجلاس کے لئے بلایا۔

لارڈ مکالے اس اجلاس کی صدارت کر رہا تھا ، اجلاس کے ممبران  نے اپنی اپنی رائے پیش کی.

اجلاس کے اختتام پر لارڈ مکالے نے اپنی رائے دی اور کہا کہ "ہم مسلمانوں کے ساتھ لڑ نہیں سکتے ، کیوں کہ ان کے دلوں میں ایمان کی طاقت ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ کوئی غیبی طاقت ہوتی ہے".

ہم نے اس ایمان کی طاقت کو ان کے دلوں سے ختم کرنا ہے ، اور ایمان  کی طاقت  مسلمانوں کے دلوں میں دفن کرنا ہے۔

لارڈ مکالے نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو شکست دینی ہے تو ان کو اپنا علم پڑھانا شروع کر دو تا کہ مسلمانوں کے ذھن اور سوچ کو بدلا جا سکے. اس طرح کرنے سے مسلمان چند ہی عرصے بعد ایک پکے ہوۓ پھل کی طرح ہماری جھولی میں آ کر گر جائیں گے ...   اور وہی ہوا 
Pakistan main aurton ki azadi k peechay maqsad kya hai?


لارڈ مکالے کی اس تجویز پر عمل کیا گیا اور ایک تعلیمی نظام  بنایا گیا اور  پاکستان 
کے سکول ، کالج اور یونیورسٹی میں اس تعلیمی نظام کو داخل کیا گیا، اب ایک مسلمان بچہ جب ان سکول ، کالج اور یونیورسٹی میں 15, 20 سال اپنی پڑھائی مکمل کر جب عملی زندگی کی میدان میں قدم رکھتا ہے تو اس کا ذھن آخرت کے حوالے ذھن میں کچھ نہیں ہوتا بس اس بچے کی لئے جو اب جوان ہوچکا ہوتا ہے اس کے سامنے صرف دنیا ہوتی اور دنیا کی لذتیں ہوتی ہیں.

سکول ، کالج اور یونیورسٹی میں 15, 20 بچے نے جو کچھ پڑھا ہوتا ہے اب وہی سب اس کے دل اور دماغ میں ہوتا ہے ، اس کی سوچ بدل چکی ہوتی ہے ، اس کے جذبات ، اس کی خواہشات ، اس کے شوق ، اس کے منصوبے ، ان میں سے دور دور تک کسی چیز میں آخرت کا ذکر تک نہیں ہوتا.

دوستو! آج ہماری مسلمان لڑکیوں کو کالج اور یونیورسٹی میں پڑھا کرمغربی دنیا کے اتحادی مسلمان لڑکیوں کا ذھن بنا رہے ہیں کہ تم بھی باہرنکلو اور مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرو، اوراعلیٰ سے اعلیٰ ڈگری حاصل کرو.

دفتر میں مردوں کے ساتھ مل کرکام کرو، پرنٹ میڈیا میں کام کرو اور الیکٹرانک میڈیا میں اپنے جوہر دکھاؤ اورشہر بڑے بڑے شاپنگ مالز میں کام کرو اور پیسہ کماؤ ، دولت کماؤ اور اس سے چیزیں خریدو اور لطف اٹھاؤ، یہی زندگی ہے، جیو اسے اپنے طریقے سے.

دوستو! لارڈ مکالے کے دیے ہوۓ تعلیمی نظام سے اورکالج اور یونیورسٹی میں 15, 20 سال گزار کرآج مسلمان لڑکیوں اورلڑکوں کا ذھن اور سوچ ایسی بدلی ہے کہ آج لڑکیاں زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کام کر رہی ہیں اوراعلیٰ سے اعلیٰ ڈگریاں بھی حاصل کر رہی ہیں اورتقریباً ہر فیلڈ میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں اور پیسہ بھی کما رہی ہیں. آج کی عورت سارے کام کر رہی ہے.

لیکن اللہ تعالیٰ نے مسلمان عورت کی ذمہ جو کام رکھا تھا کہ گھر میں رہ کر ایک مسلمان نسل تیار کرنا تھی اور ایک مسلمان امت تیار کرنی تھی،  وہ کام اور وہ ذمہ داری آج کی مسلمان لڑکی اور عورت کو بھول چکی ہے. اور یہی مقصد تھا مغربی دنیا کے اتحادیوں کا کہ مسلمان لڑکی کو دنیا کے شعبوں میں اس قدر الجھا دو کہ اس کے پاس ٹائم ہی نا رہے یہ بات سوچنے کا کہ الله تعالیٰ نے میرے ذمہ کیا کام لگایا تھا؟؟
Pakistan main aurton ki azadi k peechay maqsad kya hai?


دوستو!  آج ہر طرف مغربی دنیا کے اتحادیوں نے جال بچھائے ہوۓ ہیں اور ہماری مسلمان لڑکیاں اور بیٹیاں ان جالوں میں پھنستی چلی جا رہی ہیں اوردل اس بات کو دیکھ کراور زیادہ دکھتا ہے کہ ہماری مسلمان لڑکیوں کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہو رہا.

آخر میں مسلمان لڑکیوں اور عورتوں سے التجا ہے کہ جو الله تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہے اور جو ذمہ داری دی ہے اور جو الله تعالیٰ نے آپ کو مقام عطا فرمایا ہے، اس کو سمجھیں اور کوشش کریں اس ذمہ داری کو پورا کر نے کی.

الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ الله تعالیٰ ہمارے مسلمان مردوں اور عورتوں کی حفاظت فرمائے. (آمین).

================     =============          

   








 

Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post