ہمارے پیارے نبی حضرت
محمدﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ جب الله تعالیٰ کے حکم سے انسان
جب اپنی اپنی قبروں سے اٹھائے جایئں گے قیامت کے روز تو الله تعالیٰ کے حکم سے زمین نیچے سے انسان کے پیروں کو مضبوطی سے پکڑ لے گی اور اس وقت تک زمین انسان کو قدموں کو نہیں چھوڑ جب تک ہر انسان سے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت ... 5 سوال نہ لئے جائیں .
پہلا سوال : الله تعالیٰ پوچھیں گے کہ میرے بندے / میری بندی بتا میں نے تجھے دنیا میں اک عمر دی تھی ، 50 سال یا 60 سال یا 70 سال ... یہ عمر تو نے کن کاموں میں گزاری ؟
دوسرا سوال :
الله تعالیٰ پوچھیں گے کہ میرے بندے / میری بندی بتا میں نے تجھے دنیا میں جوانی دی تھی، وہ جوانی کا وقت کہاں گزارا ؟ جوانی کن کاموں میں خرچ کی ؟تیسرا سوال: الله تعالیٰ پوچھیں گے کہ میرے بندے / میری بندی بتا دنیا میں مال و دولت کیسے کمایا تھا ، کن طریقوں سے کمایا تھا ؟
چوتھا سوال: الله تعالیٰ پوچھیں گے کہ میرے بندے / میری بندی بتا دنیا میں مال و دولت کن کن جگہوں پر خرچ کیا تھا ؟
پانچواں سوال: الله تعالیٰ پوچھیں گے کہ میرے بندے / میری بندی بتا میں نے تجھے دنیا میں جتنا علم دیا تھا اس علم پر تو نے کیا عمل کیا؟ اور کتنا عمل کیا ؟
تو دوستو! یہ 5 سوال کے جوابات قیامت کی روز جب تک انسان نہیں دیگا اس وقت تک انسان اپنے قدم / پیر زمین سے نہیں ہلا سکے گا ... پاؤں زمین کے ساتھ چیپک جائیں گے.
دوستو ! الله تعالیٰ نے ہمیں یہ زندگی اسی لئے دی ہے کہ ہم مرنے سے پہلے پہلے کوشش کر کے اور ایمان و یقین کی محنت میں لگ جائیں اور ان 5 سوالوں کو حل کر لیں.
نوٹ : پڑھنے کے بعد اپنے دل کے ارادے اور جذبات اور خیالات کا اظھار ضرور کیجئے گا ... !
======== ========== ========


Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!