گورنمنٹ کے دفاتر میں کس طرح گورنمنٹ آفیسر لوگوں کے کام کرتے ہیں؟ اس کے بارے میں آج میں اپنا ذاتی تجربہ آپ کے سامنے رکھوں گا .
اور اس بارے میں بات کرنا اس لئے ضروی ہے کہ
- بہت سے لوگ اس مضمون کو پڑھیں گے ، ممکن ہے ان میں سے کچھ کے دل میں یہ بات اتر جائے اور وہ اس غلط عمل کو چھوڑ دیں، اور سیدھی راہ پر آ جائے.
- دوسری وجہ اس مضمون کو لکھنے کی یہ ہے کہ پاکستان اور مسلمان کیوں آج تک وہیں کھڑے ہیں اور دنیا کی باقی قومیں ترقی اور کامیابی کی منزلیں طے کرتی جا رہی ہیں؟
بروز جعمرات ، 5 میئ 2020 ، کو میونسپل کمیٹی آفس (لالہ موسیٰ ) میں گیا ، ایک ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو تصدیق کروانے کیلئے.
جیسے ہی میں میونسپل کمیٹی آفس (لالہ موسیٰ ) کے احاطے میں داخل ہوا تو سامنے وہیں پر کام کرنے والے کچھ لوگ بیٹھے ہوۓ تھے، میں نے ان سے کہا کہ یہاں مٹھو صاحب (گورنمنٹ آفیسر) ہیں میں نے ان سے ملنا ہے، انہوں نے کہا وہ سامنے کمرہ ہے آپ وہاں پر چلے جائیں ، میں اس کمرے میں چلا گیا .
میں جب اس کمرے میں پہنچا، میں نے کہا مٹھو صاحب (گورنمنٹ آفیسر) ہیں یہاں ، ان سے ملنا ہے میں نے، تو اس کمرے میں جو آدمی تھا اس نے کہا مٹھو صاحب (گورنمنٹ آفیسر) کسی دوسرے کمرے میں ہیں ، اس آدمی نے مجھے کسی اور کمرے میں کی طرف بھیج دیا.
میں جب اس کمرے میں گیا اور کہا کہ مٹھو صاحب (گورنمنٹ آفیسر) ہیں یہاں ان سے ملنا ہے، انہوں نے کہا
مٹھو صاحب (گورنمنٹ آفیسر) تو یہاں نہیں ہیں، انہوں نے مجھے کسی اور کمرے کا پتہ بتایا اور مجھے اس طرف بھیج دیا ، اور اس طرح میونسپل کمیٹی آفس (لالہ موسیٰ ) کے عملے کے لوگ مجھے کافی دیر یہاں ، وہاں گھماتے رہے اور کسی نے درست بات نہیں بتائی.
پھر آخر میں نے ، ہمارے بہنوئی ہیں اور ڈپٹی ڈائرکٹر ہیں ... میں نے انھیں فون کیا کہ یہاں یہ معاملہ ہے، کوئی بھی درست بات نہیں بتا رہا .
ہمارے بہنوئی اور ڈپٹی ڈائرکٹر ہیں ، انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں جو صاحب بیٹھے ہوۓ ہیں ان سے میری بات کروا دو ، ہمارے بہنوئی ہیں اور ڈپٹی ڈائرکٹر نے ان صاحب سے فون پر بات کی ... اور وہ صاحب جی جی ، سر، سر ، جی سر ٹھیک ہے ، اور کوئی حکم سر ... ان الفاظ کے علاوہ اس صاحب کے منہ سے کوئی بات نہیں نکلی ہمارے بہنوئی ہیں اور ڈپٹی ڈائرکٹر کے سامنے .
اور جیسے ہی فون کال بند ہوئی ان صاحب (گوورنمنٹ آفیسر) نے اسی وقت مجھے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر دیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر مہر لگا کر دی اور تصدیق کر کے دیا اور سارا کام مکمل کر کے دیا ، ہمارے بہنوئی اور ڈپٹی ڈائرکٹر کی صرف ایک فون کال پر اس گورنمنٹ آفیسر نے مجھے سارا کام کر کے دے دیا اسی وقت .
تو دوستو! یہ ایک بہت بڑی وجہ ہے کہ ہم مسلمان آج ترقی کی منزلیں طے نہیں کر پا رہے.
ہمیں اب تک شاہد یہ بات سمجھ ہی نہیں آئی کہ صرف نماز پڑھنا ہی الله تعالیٰ کا حکم نہیں ہے بلکہ اپنے دفاتر میں ٹائم پرآنا بھی عبادت ہے ،
اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے اور ایمانداری سے کرنا بھی عبادت ہے اور الله تعالیٰ کا حکم ہے.
اگر آپ گورنمنٹ آفیسر ہیں تو آپ پر فرض ہے کہ آپ ٹائم پر آفس پہنچے اور لوگوں کے کام جو آپ سے منسلک ہیں وہ کام آپ لوگوں میں تفریق کیے بغیر کر دیں، یہ مت دیکھا کریں کہ یہ امیر یا اس کی پہنچ ہے تو اس کا کام اسی وقت کر دیں اور جو غریب ہے اور نہ ہی اس کی پہنچ ہے کسی تک تو اس کو آپ چکر لگواتے رہیں آفس کے.
اس طرح کرنا الله تعالیٰ کو پسند نہیں ، اور جو آفیسراس کام سے باز نہ آیا تو قیامت کے دن اس کی نمازیں ، اس کے روزے ، اس کے حج اور دیگر نیک اعمال اس کے منہ پر مار دیے جایئں گے.
اور یہ بہت بڑی وجہ ہے کہ آج ہم مسلمان جدید ٹیکنولوجی کے ہوۓ ہم پیچھے رہ گئے اور دنیا کی باقی قومیں آج ہم سے آگے ہیں .
اس لئے کہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی ترقی کے اسباب کچھ اور ہیں ... ہم نے الله اور الله کے رسول



Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!