READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

Aik aurat jisay mout zindgi se zeyada mehboob thi.. Woh kon thi ?

Aik aurat jisay mout zindgi se zeyada mehboob thi..   Woh kon thi ?


فرعون کی ایک باندی تھی جو اس کے محل میں رھتی تھی اور محل کے کام کاج کرتی تھی . اس کی دو چھوٹی بیٹیاں تھیں ، ایک دودھ پیتی اور ایک اس سے تھوڑی بڑی تھی .

حضرت موسیٰ 

(علیہ السلام)     کی دعوت سے دین اسلام قبول کر چکی تھی ، کلمہ پڑھ کر اس وقت کے نبی

 حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے رب پر ایمان لا چکی تھی ،  لیکن فرعون کے ڈر سے جو ظلم کرتا تھا اس باندی نے اپنے ایمان کو چھپایا ہوا تھا .

ایک دن وہ عورت فرعون کی بیٹی کو بالوں میں کنگھی کر رہی تھی تو کنگھی اس کے ہاتھ سے نیچے زمین پر گر گئی تو زمین سے کنگھی اٹھاتے ہوۓ اس عورت نے بسم الله الرحمن الرحيم پڑھا .

فرعون کی بیٹی جو کنگھی کروا رہی تھی اس نے سن لیا اور فرعون کو جا کر بتا دیا کہ یہ عورت تو مسلمان ہو چکی ہے اور حضرت موسیٰ 

 (علیہ السلام) کے رب پر ایمان لا چکی ہے .


فرعون کو جب پتا چلا کہ ہماری باندی (نوکرانی ) ایمان لا چکی ہے تو فرعون نے پہلے اس عورت کو بہت سے طریقوں سے لالچ دی کہ حضرت موسیٰ 

 (علیہ السلام) کے رب کو چھوڑ دے .


Aik aurat jisay mout zindgi se zeyada mehboob thi..   Woh kon thi ?


جب وہ عورت (باندی ، نوکرانی ) فرعون کی اس بات کو نہ مانی تو فرعون نے کہا کہ اگر تم نے 

حضرت موسیٰ 

 (علیہ السلام) کے رب پر سے ایمان کو نہ چھوڑا تو میں تمہاری دونوں بیٹیوں کو ایک بڑی دیگ میں تیل

گرم کر کے پہلے تیری دونوں بیٹیوں کو اس تیل میں ڈالوں گا پھر تجھے اس گرم تیل میں ڈالوں گا .


فرعون نے اس باندی (عورت ) سے کہا کہ اگر موت سے بچنا چاہتی ہو اور اپنی بیٹیوں کو اس گرم تیل میں ڈالنے سے بچانا چاہتی ہو تو میری بات کو مانو اور حضرت موسیٰ 

 (علیہ السلام) کے رب کو چھوڑ دو.


وہ باندی ، وہ عورت ، ایک پیغام دے گئی ہمیں


اس باندی (عورت ) نے کہا کہ فرعون یہ تو میری دو بیٹیاں ہیں ،  اگر میری سو بیٹیاں بھی ہوتیں تو میں اپنے 

الله پر قربان کر دیتی.

فرعون نے دیگ میں تیل گرم کروایا ،  جب وہ تیل جوش میں آ کر ابلنے لگا،  تو فرعون نے اس عورت کی پہلے ایک بیٹی کو پکڑا اور اسکی ماں کے سامنے اس ابلتے ہوۓ تیل میں ڈال دیا ، وہ چھوٹی ننی سی بچی گرم تیل میں مچھلی کی طرح تل گئی .

Aik aurat jisay mout zindgi se zeyada mehboob thi..   Woh kon thi ?


پھر فرعون نے اس عورت کی دودھ پیتی بچی کو پکڑا (اسے تو خبر بھی نہ تھی کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے )  فرعون نے اس دودھ پیتی بچی کو پکڑا اور گرم ابلتے ہوۓ تیل میں ڈال دیا ، اس بچی کی آہ بھی نہ نکلی،  اور وہ جل گئی اور فوت ہوگئی .

اس عورت (باندی ) نے کہا  فرعون میری ایک خواہش ہے پوری کر دو گے ؟ کہ جب مجھے بھی اس گرم ابلتے ہوۓ تیل میں ڈال دو گے تو بعد میں میری اور میری بیٹیوں کی ہڈیاں ایک ساتھ اکھٹی ہی زمین میں دفن کر دینا..

فرعون نے کہا ٹھیک ہے تمہاری یہ خواہش پوری کردوں گا .  

اب فرعون نے اس عورت کو بھی گرم اور ابلتے ہوۓ تیل دیں ڈال دیا .


تو دوستو !  وہ باندی ، وہ عورت اگر چاہتی تو اپنی اور اپنی بیٹیوں کی جان بچا سکتی تھی.

اس عورت کا ایک بول سب کی جان بچا سکتا تھا، اگر وہ فرعون کی بات من لیتی کہ حضرت موسیٰ 

 (علیہ السلام) کے رب پر ایمان کو چھوڑ دو ، تو بچ جاتی .


Aik aurat jisay mout zindgi se zeyada mehboob thi..   Woh kon thi ?


 پر اس باندی نے ایسا نہیں کیا ، اس لیے کہ اب دل میں ایمان اتر چکا تھا اور جب ایمان کی جڑیں دل میں مضبوطی سے جگہ بنا لیتی ہیں تو پھر موت (دنیا سے چلے جانا)  زندگی (دنیا میں رہنے سے) سے زیادہ محبوب ہو جاتا ہے.

تو دوستو !  جیسے دنیا بغیر محنت اور مشقت کے نہیں ملتی ، ویسے ہی ایمان بھی بغیر محنت اور مشقت کیے الله تعالیٰ نہیں دیتا. (یہ شروع سے الله تعالیٰ کی سنت ہے ، طریقہ ہے ).

جب گاڑی خراب ہوتی ہے تو ہم اس کو ایسی جگہ لے کر جاتے ہیں جہاں گاڑیاں ٹھیک ہوتی ہیں.

ایسے ہی ہم سب نے خود کو ایسی جگہ لے کر جانا ہوگا جہاں دل کے اندر ایمان کی کمزوریوں کو ٹھیک کیا جاتا ہے،  اور وہ جگہیں الله تعالیٰ کا گھر ہے ، مسجد ہے ، جہاں الله اور پیارے نبی حضرت محمّدﷺ کی عظمت اور تعریف کی باتیں ہوتی ہوں .

=========== ============= ====   














 




 

















 



Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post