READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

WITHIN LIGHT OF QUR'AN-E-MAJEED: Musalman aur momin main kya farq hai?

WITHIN LIGHT OF QUR'AN-E-MAJEED: Musalman aur momin main kya farq hai?

آج جس اہم موضوع پر ہم آپ سے بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہے"مسلمان اور مومن میں کیا فرق ہے؟ یا پھرکیا یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں"؟


آج کا ہمارا یہ آرٹیکل اس لئے بھی بہت اہم ہے کہ جیسا کہ ہمارے گزشتہ آرٹیکل میں آپ پڑھ چکے ہیں 'دجال' کے بارے میں: کہ اس کے ماتھے پر لکھا ہوگا "کافر" جسے صرف اور صرف 'مومن' بندہ ہی پڑھ سکے گا اور کوئی نہیں.


جیسے جیسے آپ اس آرٹیکل کو پڑھتے جائیں گے تو بات آپ پر کھلتی چلی جائے گی.


اس آرٹیکل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اسے پڑھ کر اور سمجھ کر ہم ان صفات کو اپنی زندگی کا حصّہ بنا لیں جن کے اپنانے سے ایک انسان مسلمان سے بندہ مومن کے درجے پر پہنچ جاتا ہے.


دوستو! ہمارے اس معاشرے میں جس میں، آپ اور میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس میں عام طور پے یہ خیال پایا جاتا ہے کہ 'مسلمان اور مومن' میں کوئی فرق نہیں ہےبلکہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہے یعنی جو بندہ مسلمان ہے وہی مومن بھی ہے.


لیکن ایسا ہے نہیں... تو پھر مسلمان اور مومن میں فرق کیا ہے؟


مسلمان کسے کہتے ہیں؟

مسلمان بننے کیلئے مجھے اور آپ کو کسی چیز کو اپنانا نہیں پڑتا اور نہ ہی کوئی قربانی دینی پڑتی ہے.


اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق مسلمان وہ ہوتا ہے یعنی وراثت کے طور پر، مطلب کہ ہمارے ماں باپ مسلمان تھے تو ہم بھی مسلمان پیدا ہو گئے. لہذا ہمیں کچھ کرنا نہیں پڑا... کوئی سخت کوشش اور محنت نہیں کرنی پڑی ہمیں مسلمان بننے کیلئے.


اور یہ بہت بڑا احسان اور بہت بڑی رحمت ہے الله تعالیٰ کی ہم پر.  لیکن مومن اس طرح وراثت میں نہیں بنا جا سکتا.


مومن کسے کہتے ہیں؟


الله تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق (Surah Al-Hujurat Ayat No. 14)  میں الله تعالیٰ فرما رہے ہیں "پیارے نبیﷺ یہ بدو(لوگ) جو ہیں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہم ایمان لے آئیں ہیں... آپﷺ ان سے کہہ دیجیے کہ تم ایمان ہرگز نہیں لائے ہو بلکہ یوں کہو کہ ہم 'اسلام' لے آئیں ہیں اورابھی تک ایمان تمھارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے".


اور پھر اگلی آیات (Surah Al-Hujurat Ayat No. 15) میں الله تعالیٰ نے ارشاد فرما دیا کہ اور بتا دیا ہمیں کہ مومن بننے کیلئے کون سی صفات درکار ہیں.


الله تعالیٰ کا ارشاد! "مومن تو صرف وہ ہیں جو ایمان لائے الله پر اور اس کے رسولﷺ پراور پھر شک میں ہرگز نہیں پڑے... یقین والا ایمان ہو گیا ان کا.


اور پھر انہوں نے جہاد کیا الله کی راہ میں اپنے مالوں کے ساتھ بھی اور اپنی جانوں کے ساتھ بھی...  صرف ایسے لوگ سچے ہیں اگر وہ کہیں کہ ہم مومن ہیں".


تو پیارے دوستو! جیسا کہ ہمیں معلوم ہو گیا کہ مسلمان ہونا ہمیں وراثت میں مل گیا... لیکن مومن بننے کیلئے ہمیں الله تعالیٰ  بتائی ہوئی ان دو صفات کو محنت کر کے اپنی زندگی میں لانا ہوگا.


پہلی صفت:  دین اسلام کی باتوں میں شک سے بچنا ہوگا؛ یعنی مکمل یقین والا ایمان حاصل کرنا ہوگا محنت کر کے کیونکہ گھربیٹھے ملنے والا سودا نہیں ہے یہ.


دوسری صفت: اپنی جان اور اپنا مال الله تعالیٰ کے دین پر لگانا ہوگا ہمیں، الله کی راہ میں پھر کر اپنے مہربان اور رحیم الله کو پانا ہوگا ہمیں.


پیارے عزیزو! یہ ہیں وہ قیمتی باتیں جنہیں اپنا کر ہم اور آپ ایک مسلمان سے مومن کے درجے تک پہنچ جائیں گے.  اور جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ صرف بندہ مومن ہی 'دجال' کے ماتھے پر 'کافر' لکھا ہوا پڑھ سکے گا اور الله تعالیٰ کی رحمت سے 'دجال' اور اس کے فتنہ سے صرف بندہ مومن ہی محفوظ رہے گا.


تو پیارے دوستو! ہم نے صرف مسلمان ہونے تک ہی محدود نہیں رہنا بلکہ ہم نے محنت اور کوشش کر کے مومن کے درجے تک پہنچنا ہے تاکہ الله تعالیٰ مجھ سے اور آپ سے خوش ہو جائے.


COMMENT BOX میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا نہ بھولیں.


==========            ==========                ============

Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post