جنّت میں جانا اب اور بھی آسان، وہ کیسے؟
دوستو! آج ہم بات کریں گے ایک چھوٹے سے کام کے بارے میں جسے اگر ہم کر لیں تو جنّت میں جانا ہمارے لئے انتہائی آسان ہو جائے گا.
ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ الله تعالیٰ اسے جنّت میں داخل فرما دیں. اس لئے ہم نے یہ اسپیشل آرٹیکل بنانے کا سوچا کہ اسے پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہم سب جنّت میں داخل ہو جائیں.
پیارے دوستو! ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد
ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ الله تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ میں نے تمہاری امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور اس کا میں نے اپنے لئے عہد کر لیا ہے کہ جو مسلمان بھی ان پانچوں نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرے تو اس کو اپنی ذمہ داری پر جننٹ میں داخل کرونگا اور جو مسلمان ان پانچوں نمازوں کا اہتمام نہ کرے تو الله تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ پھر مجھ پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں.
ایک اور حدیث میں یہ بات اور بھی وضاحت سے آیا ہے کہ الله تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں اور جو مسلمان ان میں لاپروائی سے کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے.
اچھی طرح وضو کرے اور وقت پر ادا کرے تو الله تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس کو جنّت میں ضرور داخل فرمائیں گے اور جو مسلمان ایسا نہ کرے تو الله تعالیٰ کا اس سے کوئی وعدہ نہیں.. چاہے اس کی مغفرت فرما دیں ، چاہے اسے عذاب دیں.
دوستو! آج سے میں اور آپ دل میں یہ نیت کر لیں کہ پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں گے.
===== = === == ======
Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!