عینک والا جن اور ایک مسلمان کے ایمان کا آپس میں کیا تعلق ہے۔
عینک والا جن/ يہ 1990 کی دہائی کا ایک بہت پسند کیا جانے والا ڈرامہ ہے جو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پرٹیلی کاسٹ ہوا تھا.
جس نے یہ ڈرامہ دیکھا ہوا ہے اسے پتا ہوگا کہ اس ڈرامہ میں ایک کردار تھا جس کا نام نسطور جن تھا اور دوسرے کرداروں میں زکوٹا جن اور ہامون جادوگر تھا، اور بلبتوڑی چڑیل (یہ ہامون جادوگر کی بہن تھی).
پیارے دوستو! جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ جنات بھی الله تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور جنات میں مسلمان جن بھی ہیں اور کافر جن بھی ہیں... اچھے جن بھی ہیں اور برے جن بھی ہیں.
اچھے اور مسلمان جنات انسانوں کی مدد کرتے ہیں اور برے جنات لوگوں کو تنگ کرتے ہیں.
دوستو! اس ڈرامہ میں نسطور جن اور زکوٹا جن یہ دونوں اچھے اور مسلمان جنات میں سے تھے اور یہ انسانوں کی مدد کیا کرتے تھے.
ہامون جادوگراوربلبتوڑی چڑیل یہ دونوں لوگوں کو تنگ کیا کرتے اور انسانوں کو نقصان پہنچایا کرتے تھے.
ہامون جادوگر اور بلبتوڑی چڑیل یہ دونوں اس ڈرامہ میں شیاطین جنات میں سے تھے اور ہر وقت موقع کی تلاش میں رہتے کہ کس طرح نسطور جن اور زکوٹا جن کو اپنے قابو میں کریں.
نسطورجن اور زکوٹا جن {کی طاقت اورجان ایک لاکٹ میں تھی}اور وہ اس لاکٹ کو ہمیشہ کسی ایسی جگہ چھپا کر رکھتے تھے کہ جہاں ہامون جادوگر پہنچ نہ سکے اور اس لاکٹ کو حاصل نہ کر لے کیونکہ اس لاکٹ کے اندر نسطور جن کی جان اور طاقت ہوتی تھی.
پیارے دوستو! جس طرح نسطور جن اور زکوٹا جن کی طاقت اور جان ایک لاکٹ میں تھی بلکل ویسے ہی ایک مسلمان اور ایک مومن کی جان اور طاقت اس کے 'ایمان' کے اندر ہوتی ہے.
اور جیسے نسطور جن اور زکوٹا جن اپنے لاکٹ کو ہامون جادوگر سے بچا کراور سنھبال کر رکھتے تھے کہ یہ شیاطین جنات اس لاکٹ کو قابو میں نہ کر لیں اور لاکٹ قابو کر کے نسطور جن کو بھی اپنے قبضہ میں کر لیں.
دوستو! جیسے نسطور جن کی ساری طاقت اس کے لاکٹ میں تھی، بلکل ویسے ہی ایک مسلمان کی طاقت اس کے 'ایمان' کے اندر ہوتی ہے.
مسلمان کا 'ایمان' بھی ایک لاکٹ کی طرح ہے جسے ہر دور میں انسانی شکل میں شیطانی طاقتیں قابو کرنے میں لگی رہتی ہیں.
ایمان محفوظ رکھنے کا طریقہ:
آج ہر طرف یہودیوں نے ، عیسائیوں نے جال بچھائے ہوئے ہیں مسلمان کے 'ایمان' کو قابو کرنے کے لئے کیونکہ ایک مومن کا جو سرمایہ ہوتا ہے وہ اس کا 'ایمان' ہے اور ایمان کی طاقت سے ہی ایک مسلمان اپنی زندگی کو الله تعالیٰ کے احکامات اور پیارے نبی حضرت محمّدﷺ کے مبارک طریقے پر زندگی گزارنے کے قابل ہوتا ہے.
یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں پر گھر پر ہی محنت شروع کر دیں اور گھر میں ایسا ماحول بنائیں کہ جس میں ایمان و یقین کی گفتگو ہوتی رہے اور آخرت کے تذکرے گھر میں ہوتے رہیں، جنت اور جہنم کے تذکرے بار بار ہوتے رہیں تاکہ بچہ پیدائش سے لے کر شروع کے 16، 17 سے 20 سال ایمان و یقین گفتگو والدین سے سنتا رہے، اس طرح کرنے سے بچے کی ایک مظبوط بنیاد بن جائے گی جو اسے شیطانی طاقتوں کے بچھائے ہوئے جال سے بچنے میں مدد کری گی./انشاء اللہ.
ایمان محفوظ رکھنے کا دوسرا طریقہ:
ایمان کو محفوظ رکھنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میں اور آپ اپنی زندگی کی مصروفیات میں سے وقت نکال کرکچھ ٹائم اللّہ والوں کو صحبت میں بیٹھنا شروع کر دیں روزانہ کو بنیاد پر.
الله والوں کے پاس بیٹھ کر ان سے الله تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی کی باتیں سننا شروع کر دیں، ایسا کرنے سے میرا اور آپ کا ایمان نہ صرف محفوظ رہے گا بلکہ اس میں مزید ترقی ہوتی چلی جائے گی./انشاء اللہ.
تو دوستو! جیسے 'عینک والا جن' ڈرامہ میں نسطور جن اور زکوٹا جن کی طاقت ان کے لاکٹ میں ہوا کرتی تھی بلکل ویسے ہی ہماری طاقت کر راز ہمارے ایمان کے لاکٹ میں ہے اور اپنے ایمان کے لاکٹ کو یہودی ، عیسائیوں کے بچھائے ہوئے جال سے بچانے کیلئے اوپربتائے گئے 2 طریقوں میں سے کسی ایک پر عمل مجھے اور آپ کو کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں اور الله تعالیٰ اورہمارے پیارے نبی حضرت محمّدﷺ مجھ سے اور آپ سے راضی اور خوش ہو جائیں اور ہمارے لئے آگے آنے والے آخرت کے سفر کا سامان بن جائے.
پیارے دوستو! اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد آپ نے کیا محسوس کیا، اپنی رائے کا اظہار نیچے comment box میں لکھ کر ہمیں ضرور بتائیے گا.
----- ----------- ------ ---------------


Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!