وزیراعظم عمران خان کے نام ایک اہم پیغام.
حکومت میں آنے کی خواہش اور سیاست میں آنے کی خواہش کا خود سے اظہار کرنا کبھی بھی کسی بھی دور میں مسلمانوں کا طریقہ نہیں رہا، اس لئے کہ یہ انتہائی ذمہ داری کا کام ہے اور اس ذمہ داری کو پورا نہ کرنے پرالله تعالیٰ نے سزا بھی سخت رکھی ہے.
عمران خان نے 22 سال محنت کی اور کوشش کی اور اس دوران عوام سے خوبصورت وعدے بھی کرتے رہے اپنے جلسوں میں حکومت میں آنے سے پہلے.
عمران خان اپنی 22 سالہ دن رات محنت کے نتیجہ میں حکومت میں تو آ گئے اور وزیر اعظم بھی بن گئے لیکن عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کر سکے.
پاکستان کا ایک بہت مشہور نام اور سینئر تجزیہ کار: حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے 22 سال محنت کی اور سٹرگل کیا اور کوشش کی لیکن اس 22 سالہ محنت میں عمران خان ٹیم نہیں بنا سکے جو سچے اور مخلص افراد پر مشتمل ہوتی.
ایسے افراد کی ٹیم جو اپنی ذات سے نکل کر عوام کے لئے سوچتی اور عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کام کرتی لیکن عمران خان کی ٹیم سے یہ کام ہو نہیں رہا.
ایسے افراد کی ٹیم جو ملک میں آٹے اور چینی کا بہران نہ آنے دیتے، ایسے افراد 22 سال میں تیار کے جاسکتے تھے، 22 سال ایک بہت بڑا عرصہ تھا. بہر حال...
یہی وجہ ہے کہ حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) خلیفہ بننے کے بعد کس قدر فکر مند رہتے تھے اپنی عوام کے لئے اور فرمایا کرتے تھے کہ اگر میرے دور خلافت میں ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو الله تعالیٰ مجھ سے پوچھے گا.
اور حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) اپنے لوگوں کا اس قدر خیال رکھتے تھے کہ راتوں کو گلیوں میں گشت فرماتے اور دیکھتے کہ کون کس حال میں ہے؟
اور حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) دیکھتے کہ کسی کے گھر میں آٹا، گندم اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء ختم تو نہیں ہو گیی.
اور جس گھر میں آٹا، گندم اور دوسری چیزیں ختم ہو جاتیں تو حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) خود یہ تمام چیزیں اس گھر میں پہنچا کر آتے تھے.
وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک اہم پیغام حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) کے اس قصّہ میں ہے... وہ قصّہ کیا ہے؟
دوستو! حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) اپنے دور خلافت کی دوران رات کو اپنی عوام کی خبر گیری کے لئے گشت فرما رہے تھے تو ایک میدان میں دور سے کچھ روشنی نظر آئی...
حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) جب اس روشنی کے قریب گئے تو دیکھا کہ ایک عورت ہے اور اس کے بچے ہیں، اور بچے رو رہیں ہیں .. عورت نے ہانڈی چولہے پر رکھی ہوئی ہے.
حضرت عمرابن الخطاب (رضي الله عنه) نے پوچھا یہ بچے کیوں رو رہیں ہیں اور ہانڈی میں کیا ہے؟
عورت نے کہا بچے بھوک کی وجہ سے رو رہیں ہیں اورہانڈی میں صرف پانی ہے اور پتھر ہیں جو بچوں کا دل بہلانے کیلئے چولہے پر رکھی ہوئی ہے، بچے اسے دیکھ دیکھ کر سو جائیں گے.
دوستو! عورت نے کہا، میرا اور
امیر المومنین
حضرت عمر(رضي الله عنه) کا فیصلہ الله ہی کے ہاں ہوگا کہ ہماری اس حال کی خبر نہیں لیتے.امیر المومنین
حضرت عمر(رضي الله عنه) رونے لگے اور فرمایا کہ الله تجھ پر رحم کرے بھلا، عمر(رضي الله عنه) کو تیرے اس حال کی کیا خبر؟اس عورت نے کہا وہ ہمارے امیر بنے ہیں اور ہمارے حال کی خبر بھی نہیں رکھتے.
وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ کے لئے اس واقعہ میں اہم پیغام یہ ہے کہ یہاں ایک عورت تھی جس نے اپنا تنگی حال کی فریاد کی
امیر المومنین
حضرت عمر(رضي الله عنه) سے.اور آج وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ایسی ہزاروں عورتیں ، بچے اور مرد ہیں جو ہمیں مسجدوں کے باہر اور سڑکوں پر اور گلی ، کوچوں میں بھیک مانگتے ہوۓ نظر آتے ہیں.
ایسے مستحق لوگوں تک راشن پہنچانا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم عمران خان آپ کی ذمہ داری ہے الله تعالیٰ نے آپ کو اسی لئے وزیر اعظم کی عہدے پر فائز کیا ہے.
وزیر اعظم عمران خان آپ پر لازم ہے کہ آپ
امیر المومنین
حضرت عمر(رضي الله عنه) کی اس خوبصورت سنّت کی پیروی کریں اور اپنی عوام کی اور اپنے لوگوں کی خبر گیری کریں اور اپنی عوام کی فکر کریں.وزیر اعظم عمران خان آپ کو الله نے گاڑیاں دی ہوئی ہیں، آپ کو ہوائی جہاز دئیے ہوئے ہیں... آپ آسانی کے ساتھ باری باری پاکستان کے ہر شہر میں گشت کر سکتے ہیں اور اپنی عوام کی خبر گیری کر سکتے ہیں کہ آپ کی رعایا کس حال میں ہے؟
وزیر اعظم عمران خان صاحب جیسے
امیر المومنین
حضرت عمر(رضي الله عنه) نے اپنی عوام کی خبرگیری کی بلکل ویسے ہی آپ پر بھی لازم ہے کہ آپ بھی اپنے لوگوں کی ویسے ہی خبر گیری کریں. تا کہ کوئی عورت ، کوئی بچہ گلیوں میں بھیک مانگتا ہوا دکھائی نہ دے بلکہ وہ سب عزت کے ساتھ اپنے گھروں میں زندگی کے دن گزاریں.وزیر اعظم عمران خان صاحب ایسا کرنے سے آپ کا مقام الله کے ہاں اور بھی بلند ہو جائے گا اور آپ کو الله تعالیٰ قیامت کے روز اسپیشل پروٹوکول بھی عطا فرمائیں گے. (
انشاء اللہ ).
======== =========== ==== =====



Post a Comment
BE THE FIRST TO COMMENT !!!