READ THIS

Air Lines Tickets Book karnay k liye / Emaan-o-Yaqeen k waqiyaat / Deen-e-Islam ki khobsorat aor sahi malomaat hasil karnay k liye hamari Website visit karain www.mydailyroutine2333.blogspot.com

Ghar main atta nahi tha lekin tandoor main rotiyan kaisay lag gayin?

 Ghar main atta nahi tha lekin tandoor main rotiyan kaisay lag gayin?

گھر میں آٹا نہیں تھا لیکن تندورمیں روٹیاں کیسے لگ گئیں؟


پیارے دوستو! یہ بات ہمارے لئے تو انوکھی ہو سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے.   جیسے جیسے آپ اس آرٹیکل کو پڑھتے جائیں گے، آپ کا زہن کھلتا جائے گا اور بات آپ کے اندر اترتی چلی جائے گی کہ آٹے کے بغیر تندور میں روٹیاں کیسے لگ گئیں؟

دوستو! میرا اور آپ کا

رب ،اسے کہتے ہیں جو سارے جہانوں کواورساری مخلوقات کو محض اپنی قدرت سے پالتا ہے اور ساری مخلوقات کو پالنے میں وہ کسی اسباب کا محتاج نہیں، اسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں.  اور وہ ہے الله.

الله تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہے '

دوستو! اسی لئے الله تعالیٰ کی اس صفت کو انسانوں کے دل کے اندر بٹھانے کے لئے ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد ایک روایت کے مطابق 11 سال اور ایک روایت کے مطابق 13 سال تک انسانوں کے دلوں پر محنت کرتے رہے.

ہمارے پیارے نبی حضرت محمّدﷺ، بندوں اور الله کے درمیان جو تعلق ٹوٹ چکا تھا اسے جوڑنے کی محنت کرتے رہے.

اسی دوران الله تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمّدﷺ کو اپنے پاس بلایا، یعنی معراج کی رات، اور فرش سے عرش تک  پہلا آسمان، دوسرا آسمان ، تیسرا آسمان ، پھر چوتھا آسمان ، پھر پانچواں ، پھر چھٹا آسمان اور پھر ساتواں آسمان اور

سدرۃ المنتہیٰ  سے ہوتے ہوۓ جنت کے حسین مناظر کی سیر کروائی. 

اور جہنم کے مناظر بھی دکھائے.


اور ان سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد

ﷺ کو اپنا دیدار کروایا.   اورآسمانوں سے واپسی پرالله تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیا اور فرمایا کہ یہ میری طرف سے آپ

 کی امت کے لئے تحفہ ہے اورفرمایا جب بھی آپ

ﷺ کے امتی کو کوئی ضرورت پیش آئے تو دو رکعت نماز نفل پڑھ کر مجھ سے اپنی ضرورت کو حاصل کر لے.

تو دوستو! پھر صحابہ اکرام (رضي الله عنه) اور ان کی پاک سیرت ازواج (Raziallahu Anha) دو رکعت نماز پر کر اپنے الله سے اپنی ہر ضرورت پوری کروا لیا کرتے تھے.

ایک عورت/ ایک صحابیہ (Raziallahu Anha) اپنے گھر پر تھیں... گھر میں آٹا نہیں تھا، ختم ہو گیا تھا...   تو وہ صحابیہ (R.A) اٹھیں اور گھر کے ایک سائیڈ پر تندور تھا اس میں آگ جلائی...   اور تندور میں آگ جلتی رہی... 
Ghar main atta nahi tha lekin tandoor main rotiyan kaisay lag gayin?

اب اس الله کی نیک بندی / صحابیہ (R.A) نے وضو کیا اور جائے نماز بچھائی...  اور نماز کی نیت باندھی...  اور الله اکبر کہہ کر نماز شروع کر دی.

نوٹ: یاد رہے کہ گھر میں آٹا نہیں ہے.

اور الله اکبر کہہ کر نماز شروع کر دی...  اور اسی دوران محلے کی ایک ہمسائی نے تندور سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کو دیکھا... اور دل میں سوچا کہ چلو اس صحابیہ (R.A) کے گھر سےاس کے تندورسے اپنے لئے کچھ کوئلے لے آؤں.

وہ ہمسائی صحابیہ (R.A) اس الله کی نیک بندی / صحابیہ (R.A) کے گھر پہنچی...  دیکھا کہ تندورمیں آگ لگی ہوئی ہے اور وہ ہمسائی سیدھا تندور کے پاس گئی...   اور دیکھا کہ تندور جل رہا ہے اور تندور میں چاروں طرف گرم گرم روٹیاں لگی ہوئی ہیں...   

اس ہمسائی نے کہا کہ یہ دیکھو... تندور میں روٹیاں لگا کریہ الله کی نیک بندی / صحابیہ (R.A) خود نماز پڑھ رہی ہے، روٹیاں جل جائیں گی ساری.

دوستو! اس ہمسائی نے تندور میں سے اپنے لئے کوئلہ نکالا (جتنا اسے چاہیے تھا) اور کوئلہ لے کر وہ اپنے گھر واپس چلی گئی.


تو دوستو! گھر میں آٹا نہیں تھا تو یہ تندور میں روٹیاں کیسے لگ گئیں؟ جی ہاں یہ روٹیاں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے تندور میں لگائیں.

دوستو! یہ ہے الله تعالیٰ کا صحابیہ (Raziallahu Anha) کا تعلق 13 سال کی محنت کے بعد اپنے اللہ سے اس قدر مظبوط ہو چکا تھا اور الله تعالیٰ کا

اور اس صحابیہ (Raziallahu Anha) کا اپنے الله پرایمان و یقین بن چکا تھا کہ میرا رب الله ہے اور وہی ہمیں پالنے والا ہے اور وہ پالنے میں اور رزق دینے میں کسی دکان کا ، کسی کھیتی باڑی کا اوردنیا کے کسی اسباب کا محتاج نہیں ہے.

اپنے صحابیہ (Raziallahu Anha) نے دو رکعت نماز نفل پڑھ کر تندور میں روٹیاں لگوا لیں اور الله تعالیٰ نے اس کی ضرورت کو نماز کے ذریعے سے پورا فرما دیا.


تو دوستو! میں نے اور آپ نے بھی ایمان و یقین کو سیکھنا ہے اور الله تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مظبوط کرنا ہے...  اور میں نے اور آپ نے بھی نماز کے زریعے سے اپنے


=====             ========                   ===========

Post a Comment

BE THE FIRST TO COMMENT !!!

Previous Post Next Post